ٹیلی پرامپٹر۵ قدم · تقریباً ۲ منٹ
فون کو ریموٹ بنائیں، آئینہ موڈ اور کی بورڈ شارٹ کٹس
Use your phone as a remote, mirror mode for glass rigs, and keyboard shortcuts
جب لیپ ٹاپ کیمرے کے پیچھے لگا ہو تو بار بار اٹھ کر چلانا اور روکنا مشکل ہوتا ہے۔ اردو پرامپٹر میں آپ کا فون ریموٹ کنٹرول بن جاتا ہے، بغیر کسی ایپ کے۔
۱فون ریموٹ آن کریں
اسٹوڈیو میں «فون ریموٹ» کھولیں اور «آن کریں» دبائیں۔ چھ ہندسوں کا کوڈ اور ایک لنک ملے گا۔
فون اور کمپیوٹر ایک ہی وائی فائی پر ہوں۔ اگر لنک فون پر نہ کھلے تو ونڈوز فائر وال میں Node.js کو پرائیویٹ نیٹ ورک کی اجازت دیں۔

فون ریموٹ آن: کوڈ اور فون کے لیے لنک ۲فون پر ریموٹ کھولیں
فون کے براؤزر میں وہ لنک کھولیں (یا /remote کھول کر کوڈ لکھیں)۔ فون پر موجودہ اور اگلی سطر، بڑا چلائیں/روکیں بٹن، ‹ › سے سطر آگے پیچھے، رفتار کم/زیادہ، شروع سے، اور آئینہ، سب ایک ہاتھ سے۔

فون پر ریموٹ: موجودہ سطر، چلائیں کا بڑا بٹن اور رفتار ۳جڑ گیا!
اسٹوڈیو میں «فون جڑ گیا ہے» کا سبز نشان آ جاتا ہے۔ اب فون سے جو دبائیں گے، لیپ ٹاپ کا اسٹیج فوراً مانے گا۔ کام ختم ہو تو «بند کریں»، اگلی بار نیا کوڈ ملے گا۔

اسٹوڈیو میں فون جڑ گیا ہے کا سبز نشان ۴آئینہ موڈ (شیشے والا ٹیلی پرامپٹر)
پیشہ ور ٹیلی پرامپٹر میں کیمرے کے آگے ترچھا شیشہ ہوتا ہے جس پر نیچے رکھی اسکرین کا عکس پڑتا ہے، اس لیے متن الٹا دکھانا پڑتا ہے۔ کنٹرول بار کا آئینہ بٹن (یا M) دبائیں تو اسٹیج الٹ جاتا ہے اور شیشے میں سیدھا پڑھا جاتا ہے۔

آئینہ موڈ آن: اسٹیج کا متن الٹا ۵کی بورڈ اور کلکر شارٹ کٹس
Space چلائیں/روکیں، ↑ ↓ رفتار، ← → سطر آگے پیچھے، Shift کے ساتھ ← → یا PgUp/PgDn پورا باب، R شروع سے، F فل اسکرین، M آئینہ، S سیٹنگز۔
پریزنٹیشن کلکر اور بلوٹوتھ ہیڈ فون کے بٹن بھی چلتے ہیں: ⏯ (یا B اور .) چلائیں/روکیں، ⏭ ⏮ اگلی/پچھلی سطر۔

کی بورڈ شارٹ کٹس کی فہرست


